ہفتہ، 1 مئی، 2021

یکم مئی خوشی کا دن یا بے بسی کا دن۔

 یکم  مئی    جسے  یومِ  مزدور  بھی  کہتے  ہیں    اور  اس  دن  کو  حکومت  کی  طرف  سے  سرکاری  دفاتر ،  سکولز  کو  چھٹی  ہوتی  ہے        جہاں  پے  کچھ  طبقے  کے  لیے خوشی  کا  دن  ہے  وہی  پے  مزدوروں  کے  لیے  بے  بسی  کا  دن  ہے۔  جہاں  پے  کچھ  لوگ  گھر  رہ  کر  گزارتے  ہیں  وہی  پے  مزدور  مزدوری  کے  لیے  مارے  مارے  پھرتے  ہیں۔ 

مختلف دور حکومت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کچھ کیا گیا اور ان کی اجرت بھی فکس کی گئی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اس اجرت میں کام کرنا مزدوروں کے لیے مشکل ہوتا گیا ۔   مختلف سوشل ویلفیئر زنے بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کچھ کیا لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں ہو سکی اگر ہم پچھلے پانچ سالہ دور حکومت کو دیکھیں تومزدوروں کی اجرت میں دو سے تین ہزار کا اضافہ ہوا ہے ۔  اس دور حکومت میں مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ماہانہ تقریبا بیس ہزار بنتی ہے اور روزانہ کی اجرت 750 روپے ۔

اگر دیکھا جائے تو مزدور اس اجرت میں کس طرح گزارا کریں گے بجلی کے بل ہیں گیس کے بل ہیں اور میڈیکل کے اخراجات بھی ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کے اجرت مقرر کرے تاکہ مزدوروں کا گزر بسر تھیک  سے ہو سکے ۔

اب جس طرح ماہ رمضان چل رہا ہے آگے عید کا تہوار بھی ہے حکومت کو چاہیے   کے  وہ    ماہ رمضان اور عید کے تہواروں میں مزدوروں کے لیے خاص پیکجز کا اعلان کرے تاکہ مزدور بھی دوسروں کی طرح عید کے تہوار اچھے سے گزار سکیں۔

پیر، 25 جنوری، 2021

لاہور کے میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکی کی لاش برآمد

لاہور میں استقاط حمل کے دوران لڑکی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے لاہور کے میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکی کی لاش برآمد کی ہے پولیس نے اس معاملے کے بہت سے شواہد اکٹھے کیے ہیں ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کے جو شواہد اکٹھے کیے ہیں اس بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے جو لڑکی کو ہسپتال میں لے کے آیا تھا اور  لڑکی کی موت واقع ہونے کی صورت میں لاش کو وہی  چھوڑ کے بھاگ گیا ۔لاہور میڈیکل یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص  کو شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے  اور  مزید  گرفتاریوں  کی  کو   شش  کی  جا  رہی  ہے   ابتدائی بیان میں اس شخص نے اپنا نام اسامہ بتایا ہے  اور  جو  سی  سی  ٹی  وی  فوٹیج    لی  گئی  ہے  ہسپتال  سے  اُس  میں  اُس  شخص  کو  لاش  چھوڑ  کر    بھاگتے  ہوئے  دکھایا  گیا  ہے۔

اس نے مزید بتایا ہے کہ اس کے اور لڑکی کے درمیان پانچ سال سے مراسم تھے استقاط حمل کے دوران اس کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسے ہسپتال لایا  گیا  اور راستے میں ہی لڑکی کی موت واقع ہوگئی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق گجرات سے تھا جو اپنی ڈگری کے  سلسلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آئی تھی  پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے اور ہر پہلو کو سامنے رکھ کر تفتیش کی جائے گی 

بدھ، 20 جنوری، 2021

5 فروری کو پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ۔

2021 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 5 فروری کو پورے پاکستان  میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا  ۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ پانچ فروری کو سرکاری ادارے اور  نجی  ادارے بند رہیں گے اس دن پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار  یکجہتی منائی جاتی ہے ۔ کشمیریوں پر  جو ظلم ستم ہو رہے ہیں ان کو شہید کیا جارہا ہے کشمیریوں  کو  اُن  کا  حق  نہیں  دیا  جا  رہا  اُن  کو  آزادی  نہیں  دی  جا  رہی  اور  کشمیریوں  کو  اپنے  ہی  ملک  میں  کام  کرنے  کی  آزادی  نہیں ہے ۔ 5 فروری   کو  پورے  پا   کستان  میں کشمیریوں کے حق میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی   اور  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی   کہ  وہ  اس  مشکل  وقت  میں  اکیلے  نہیں  ہیں  ہم  اُن  کے  ساتھ  ہیں۔ صرف  پاکستان  میں  ہی  نہیں    جو  جو  کشمیر  اور  کشمیریوں  سے  محبت  کرتا  ہے  ہرجگہ  کشمیر  کے  ساتھ  اظہار  یکجہتی منائی جاتی ہے ۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانچ فروری کو سکول  ، بینک ،نجی ادارے، سرکاری ادارے   اور  عدالتیں بند رہیں گی۔


مفتی عبدالقوی ایک دفعہ پھر اسکینڈل کی زد میں۔

 مفتی قوی  اسکینڈل کی زد میں نظر  آتے  رہتے ہیں  مفتی قوی   پہلے بھی لڑکیوں کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں کچھ دن پہلے ایک لڑکی سے تھپڑ کھاتے ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی   اور  وہ  ویڈیو  حریم  شا ہ  کے  ساتھ  تھی   اب پھر ایک گروپ کی صورت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لڑکیوں کے ساتھکھانا کھاتے  نظر آ رہے ہیں اس ویڈیو میں لڑکے اور دوسری گرلز  بھی شامل ہیں  ۔ویڈیو میں بہت سے انکشافات کیے جا رہے ہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں مفتی قوی صاحب فرما رہے  ہیں پارٹی میں بہت قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی  پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی بنی ہوتی ہیں وہ میرے دل کے لیے اچھی ہے۔ 

مفتی قوی سے جب  نشہ کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کون سا نشہ کرتے ہیں پہلے تو   انہوں نے انکار کیا کہ وہ کوئی نشہ نہیں کرتے جب انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات چیت منظرعام پر نہیں لائی جائے تو انہوں نے بتایا کہ میرے بریف کیس میں ابھی بھی چار سے پانچ سگریٹ چرس کے پڑے ہیں ۔

مفتی قوی سے ان کی گرل فرینڈ ز  کے  بارے  میں پوچھا گیا انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں ان کی بہت سی گرل فرینڈز ہوں گی اور لڑکیاں ان کے قریب بیٹھنا پسند کرتی ہیں مفتی  قوی اداکارہ میرا کا بھی ذکر کرتے نظر آئیں گے ویڈیو میں ۔

عالم  دین  مفتی  قوی  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن  بھی  رہیے  ہیں۔

جمعرات، 17 دسمبر، 2020

کرونا وائرس اور اس کے تعلیم پر اثرات

 

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے حالات کے بہتر ہوتے  ہی  سکول کھول دیئے جائیں گے حالات کے پیش نظر سکول بند کئے گئے تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں کرونا سے ۔کرونا  وائرس  جہاں    بہت  سے  نقصانات  کا  باعث  بن  رہا  ہے  وہیں  پے  تعلیم  پے  بھی  اس  کا  بہت    اثر  ہو  رہا  ہے۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر سے ملک بھر میں کرونا کےکیس بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سکول بند کر دیے ہیں تاکہ بچے اس وبا سے محفوظ رہ سکیں بہت سے حلقوں   میں حکومت کے اس اقدام کو بہت ہی اچھی نظر سے دیکھا جا رہا ہے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی اور بچے اس دوران اسکول نہیں آئیں گے اور گھر بیٹھے تعلیم آن لائن حاصل کریں گے۔  آن  لائن  سسٹم  اس  لیے  متعارف  کروایا  گیا  ہے  تاکہ  بچوں  کی  تعلیم  کا  حرج  نا  ہو۔