بدھ، 20 جنوری، 2021

5 فروری کو پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ۔

2021 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 5 فروری کو پورے پاکستان  میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا  ۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ پانچ فروری کو سرکاری ادارے اور  نجی  ادارے بند رہیں گے اس دن پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار  یکجہتی منائی جاتی ہے ۔ کشمیریوں پر  جو ظلم ستم ہو رہے ہیں ان کو شہید کیا جارہا ہے کشمیریوں  کو  اُن  کا  حق  نہیں  دیا  جا  رہا  اُن  کو  آزادی  نہیں  دی  جا  رہی  اور  کشمیریوں  کو  اپنے  ہی  ملک  میں  کام  کرنے  کی  آزادی  نہیں ہے ۔ 5 فروری   کو  پورے  پا   کستان  میں کشمیریوں کے حق میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی   اور  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی   کہ  وہ  اس  مشکل  وقت  میں  اکیلے  نہیں  ہیں  ہم  اُن  کے  ساتھ  ہیں۔ صرف  پاکستان  میں  ہی  نہیں    جو  جو  کشمیر  اور  کشمیریوں  سے  محبت  کرتا  ہے  ہرجگہ  کشمیر  کے  ساتھ  اظہار  یکجہتی منائی جاتی ہے ۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانچ فروری کو سکول  ، بینک ،نجی ادارے، سرکاری ادارے   اور  عدالتیں بند رہیں گی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں